Skip to main content

Posts

Showing posts with the label بچوں کی تعلیم وتربیت

عبیرہ نے قرآن مجید مکمل پڑھ لیا

ہماری ایک شاگرد عبیرہ(آسٹریلیا میں مقیم، ایک پاکستانی بچی ) نے آج 12 بج کر تیس منٹ پر قرآن پاک کا آخری سبق سنایا۔ عبیرہ نے جون 2013 سے ہمارے ساتھ اپنی تعلیم کا آغاز کیا اس وقت اس کی عمر پانچ سال سے تھوڑی سی کم تھی، اس کے والدین کو کچھ دوستوں نے ہمارا ادارہ تجویز کیا خصوصاً مجھے (عبدالرزاق کو) تجویز کیا تھا۔ لیکن ان دنوں میرا شیڈول بہت مصروف تھا تو، عبیرہ کاسبق اسی ادارے کے ایک استاد سے شروع کرایا گیا۔ سب سے پہلے عربی متن کو پڑھنا سیکھنے کے لئے عبیرہ کے سبق کا آغاز حروفِ تہجی، قاعدہ سے کیا گیا۔ قاعدہ کے دوران ہی میرے شیڈول میں وقت مل گیا اور اسے میری طرف منتقل کر دیا گیا۔  الحمدللہ! اس چھوٹی سے بچی نے دو سال کے کم عرصے میں 70 فیصد سے زیادہ قرآن مجید پڑھ لیا تھا اور آج اسے مکمل کرلیا۔ میرے شاگردوں میں سے عبیرہ پہلی لڑکی ہے جس نے مکمل قرآن پڑھا ہے۔ اس سے پہلے مازن اور ریحان دونوں لڑکے تھے۔ میں نے پچھلی رپورٹ میں اس کی عمر ساڑھے چھے سال لکھی تھی لیکن اس نے مجھے بتایا کہ جولائی میں اس کی سالگرہ تھی۔ لہٰذا اب اس کی عمر سات سال ہے، تاہم یہ ایک عظیم کامیابی ہے جو اس نے حاصل کرلی ہے۔ اس کے ...

ریحان نے مکمل قرآن مجید پڑھ لیا

ریحان نے مکمل قرآن مجید پڑھ لیا اسے مکمل قرآن پڑھنے میں1 سال اور 11 ماہ کا عرصہ لگا لاہور: جولائی 14، 2015، ماہِ رمضان المبارک کا چھبیسواں روزہ (شب قدر) میرے ادارے 'ای لرننگ ہولی قرآن' کے طلباء میں سے ایک کا نام ریحان ہے۔ اس کی عمر 14 سال ہے۔ وہ پرتھ، مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھتا ہے۔اس نے 2 سن 2013 کو اپنے سبق کا  آغاز کیا۔ سب سے پہلے قاعدہ پڑھا۔ قاعدہ ایک ابتدائی کتاب ہے، جس سے یہ سیکھا جاتا ہے کہ عربی کو کیسے پڑھتے ہیں۔ اس میں عربی حروف تہجی، آوازیں، حرکات اور تجوید کے قواعد و ضوابط کے اسباق ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ریحان نے پہلے قرآن کا تیسواں سپارہ (جز) پڑھا۔ پھر میں نے اسے پہلے پارے پر لگا دیا۔ اسے پڑھنے کے بعد دوبارہ آخری جانب چلے گئے وہاں انتیسواں، اٹھائیسواں، ستائیسواں، چھبیسواں، پچیسواں اور چوبیسواں سپارہ پڑھا۔ تب ہم نے تئیسواں پارہ سورۃ یٰسین شریف سے شروع کیا۔  بعد ازاں، ایک مختصر وقت کے بعد ہم نے سپاروں کی بجائے سورتوں کی ترتیب کو اپنا لیا۔ اور ہم پیچھے سے سورتوں کو پڑھتے رہے۔ حتیٰ کہ سورۃ الانعام جو کہ چھٹی سورۃ ہے وہاں تک پڑھ لیا۔ چونکہ قرآن پاک عربی زبان میں ہے اور دا...

Rehan has Read The Holy Quran Completely

He read it during 1 year and 11 months. Lahore: (July 14, 2015)          Rehan is one of  the students of ‘E Learning Holy Quran’. He is 14 year old. He belongs to ‪‎Perth‬, Western ‪Australia‬. He started his lessons on Sep 02, 2013. Firstly he read Quaidah Book. Quaidah is an initial book, in which he learnt how to read Arabic Text. The Book starts with Arabic Alphabets and tells a student about sounds, movements and rules of Arabic Reading.          Then Rehan read 30th part (Juzz) of Quran first. After reading that I moved him towards 1st part. He completed 1st para (Part) and I once again moved him to Para no 29. From there he had been reading Para no 28, 27, 26, 25 and 24. We started Para no 23 from beginning of Surah Yasin.          Later on, after a short time we adopted the order of Suras (Chapters) instead of Parts. But we were going from back end to right. As we know that The Holy Quran, Arabic bo...