ہماری ایک شاگرد عبیرہ(آسٹریلیا میں مقیم، ایک پاکستانی بچی ) نے آج 12 بج کر تیس منٹ پر قرآن پاک کا آخری سبق سنایا۔ عبیرہ نے جون 2013 سے ہمارے ساتھ اپنی تعلیم کا آغاز کیا اس وقت اس کی عمر پانچ سال سے تھوڑی سی کم تھی، اس کے والدین کو کچھ دوستوں نے ہمارا ادارہ تجویز کیا خصوصاً مجھے (عبدالرزاق کو) تجویز کیا تھا۔ لیکن ان دنوں میرا شیڈول بہت مصروف تھا تو، عبیرہ کاسبق اسی ادارے کے ایک استاد سے شروع کرایا گیا۔ سب سے پہلے عربی متن کو پڑھنا سیکھنے کے لئے عبیرہ کے سبق کا آغاز حروفِ تہجی، قاعدہ سے کیا گیا۔ قاعدہ کے دوران ہی میرے شیڈول میں وقت مل گیا اور اسے میری طرف منتقل کر دیا گیا۔ الحمدللہ! اس چھوٹی سے بچی نے دو سال کے کم عرصے میں 70 فیصد سے زیادہ قرآن مجید پڑھ لیا تھا اور آج اسے مکمل کرلیا۔ میرے شاگردوں میں سے عبیرہ پہلی لڑکی ہے جس نے مکمل قرآن پڑھا ہے۔ اس سے پہلے مازن اور ریحان دونوں لڑکے تھے۔ میں نے پچھلی رپورٹ میں اس کی عمر ساڑھے چھے سال لکھی تھی لیکن اس نے مجھے بتایا کہ جولائی میں اس کی سالگرہ تھی۔ لہٰذا اب اس کی عمر سات سال ہے، تاہم یہ ایک عظیم کامیابی ہے جو اس نے حاصل کرلی ہے۔ اس کے ...