http://elearningholyquran.com/ ای لرننگ ہولی قرآن، آن لائن قرآنی اور اسلامی تعلیمات کے لئے ایک بین الاقوامی ادارہ ہے ہم نے اسے خصوصاً ان لوگوں کے لئے قائم کیا ہے جو لوگ خود کو اور اپنے بچوں کو قرآن اور اسلام کے زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے۔ ہم نے قرآن اور بنیادی اسلامی تعلیم سکھانے کے لئے ایک جامع نصاب تیار کیا ہے۔ ای لرننگ ہولی قرآن ایسے قابل اساتذہ کو ترجیح دیتا ہے جو معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کوبہتر انداز میں تعلیم دے سکتےہیں ۔ ہم اپنے طلباء کو تعلیم کا اعلی ترین معیار اور بین الاقوامی معیار فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان شاءاللہ، ہمارا تدریسی عملہ امتیازی خصوصیات کا حامل ہو گا۔ الحمدللہ! ہم نے متعلقہ شعبوں میں مہارت کے ساتھ انتہائی قابل اساتذہ کی مدد اور حمایت حاصل کی ہے۔ تجوید یا صحیح تلفظ کی تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم نے اس مقصد کے لئے، اچھی طرح سے تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم تعلیمات کے سلسلے میں قرآن (تفسیر) اور جدید اسلامی فقہ کے ماہرین علماء کرام سے ...